ابنا: صدارتی پریس دفتر کے مطابق " اسحاق جھانگیری " نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے نام اپنے پیغام میں اس حادثہ پر ملت ایران اور حکومت کی جانب سے تعزیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے طلب مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور اس حادثہ پر پاکستان کی حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں حال ہی میں سات اعشاریہ سات ریشٹر اسکیل پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اس ملک کے صوبہ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی تھی اور سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے اور ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا۔
.......
/169